ابنا: واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکا کے 15 گرجا گھروں کے رہنماوٴں نے کانگریس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی امداد پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ امریکی کانگریس کو مشترکہ خط لکھنے والے عیسائی رہنماوٴں کے مطابق اسرائیل فلسطین میں شہریوں کے قتل عام، ان کے گھروں کی تباہی اور جبری بے دخلی سمیت دیگر اقدامات سے انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔ امریکی کانگریس اسرائیل کے خلاف تحقیقات کرے اور فوجی امداد دیتے ہوئے اسرائیل سے دوسرے ملکوں جیسا ہی سلوک کرے، ایسے کسی ملک کو امداد نہیں دی جانی چاہئے جو مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہو۔...../169
21 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 358729
قدس کی غاصب اور جابر صہیونی ریاست کے خلاف یوں تو آۓ روز عالمی سطح پر آواز بلند ہوتی رہتی ہے لیکن اس بار خود امریکہ سے اس غاصب اور جابر صہیونی ریاست کے خلاف آواز بلند ہوئی جس کیوجہ سے اسرايئلی حکام کی نیندیں اڑ گئیں۔